پاورسسٹم (Power System)میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت سامنے آگئی جس سےبجلی صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدنے کے قابل ہوں گے۔
ملکی تاریخ کی پہلی ویِلنگ نیلامی کے لیےخواہشمند اداروں سے تجاویز مانگ لی گئیں،پاورڈویژن نے بجلی کی نیلامی کے لیے ریکوئسٹ فار پروپوزل جاری کردیا گیا۔
آئندہ 5سال میں 800میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی،پہلی نیلامی میں 400میگاواٹ نیلامی کے لیے پیش کئے جارہے ہیں،وزیر توانائی اویس لغاری نے نیلامی کےعمل کے آغازپر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہورہی ہے ،کسی کو حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی ،اب حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی۔
مزیدپڑھیں:امریکا: لائسنس پلیٹ پر درج نمبروں نے خاتون کو بڑا انعام جتوا دیا
پاورسسٹم میںاس انقلابی نظام کے آغازپر بجلی صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدنے کے قابل ہوں گے،نیلامی کے ذریعے کاروباری ادارے اور صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر پاور پلانٹس سے بجلی خرید سکیں گے،آئندہ پانچ سال میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی،پہلی نیلامی میں چار سو میگاواٹ نیلامی کے لیے پیش کئے جارہے ہیں۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کاکہناہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والے اوراستعمال کرنے والےآپس میں خود خریدوفروخت کریں گے ،بجلی کی خریدو فروخت کا نظام شفافیت پرمبنی ہوگا ،اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا ،آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی ،اس نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا ،اب حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی ،پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے بڑے صارفین اس سے مستفید ہوں گے ،سستی بجلی ملنے سے انڈسٹری عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھ پائے گی ۔
اویس لغاری کاکہناہے کہ ہماری صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات برآمد کر سکیں گی ،جو وعدے کئے تھے وہ پورے کررہے ہیں پوری قوم اور وزیر اعظم کو اس کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔









