بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیے

آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8ڈرونز(Drones) پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ، افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دئیے افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4ڈرونز طورخم بارڈ سے ملحقہ علاقوں اور 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ایک اور ثبوت ہے۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست

یاد رہے کہ کل رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں تباہ بھی کیا تھا، افواج پاکستان ہمہ وقت پاکستان اور عوام کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔