بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

انتہا پسند بی جے پی(BJP) کا مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اورمسلم املاک کو منہدم کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا.

معروف ترک نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی کے شالیمارباغ میں قائم مدینہ مسجد کورات کی تاریکی میں شہید کر دیا.

مقامی رہائشیوں نے مسجد کے اندرافراد کی موجودگی کے باوجود انہدامی کارروائی پرشدید تحفظات کا اظہار کیا.

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا کیس 29 ستمبر کو مقرر کردیا

امریکی نشریاتی ادارہ مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں چھ سالہ بلڈوزرمہم کے دوران 2,100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا.

2020 کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا.