بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اردن کی شہزادی ایمان 30 برس کی ہو گئیں، شاہ اور ملکہ کے محبت بھرے پیغامات

اردن کی شہزادی ایمان(Emaan) 30 برس کی ہو گئیں، شاہی خاندان ان کی زندگی کے اس اہم سنگِ میل کو محبت اور گرم جوشی کے ساتھ منا رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملکہ رانیہ نے اپنی صاحبزادی شہزادی ایمان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ملکہ رانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 27 ستمبر کو بیٹی کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، میری سب سے پیاری ایمان، 3 خوب صورت بیٹیوں کی ماں لیکن ہمیشہ میری وہی پیاری سی بیٹی رہو گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Queen Rania Al Abdullah (@queenrania)


دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے بھی شاہی ہاشمی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادی ایمان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادی ایمان بنتِ عبداللّٰہ دوم کو ان کی سالگرہ پر دلی نیک تمنائیں۔

مزیدپڑھیں:ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز لینے والی فنکارہ بن گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی ایمان کی 30 ویں سالگرہ ان کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے، اس دوران وہ شاہی خاندان کی بیٹی سے ایک اہلیہ اور 3 بچوں کی ماں بننے کے سفر سے گزر چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Royal Hashemite Court (@rhcjo)


اپنے والدین اور بڑے بھائی ولی عہد حسین کے برعکس ایمان نے زیادہ تر نجی زندگی کو ترجیح دی ہے اور خود کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔