پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) نے پی ٹی آئی قیادت کو دہشتگردی کے خلاف ریاست کی مدد نہ کرنے پر خبردار کردیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیا تو پھر شاید خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی کا دھیان سیاست پر ہے، نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا پڑے۔
مزیدپڑھیں:یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بڑی حد تک کامیاب ہو چکا ہے، اسلام آباد 10 دن سے بند پڑا ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اب پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالے، سیاسی بحران کو قومی مفاد سے الگ رکھے۔









