وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی۔دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے، دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی، پیکیج ترمیم کے خواہش مند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں، دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا جبکہ دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:دیر لوئر میں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ، 2 کرنسی ڈیلر قتل، ملزمان 12کروڑ لے اڑے
سرکاری حج اسکیم کے حوالے سے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ واپس کر دیے جائیں گے۔









