بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایس او ایزکا منافع میں کمی کی شرط پوری کر دی

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ، رواں مالی سال کےپہلےچھ ماہ کےدوران ایس اوایز کا منافع سات فیصد کم رہا ۔

وزارت خزانہ نے ریاستی ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایس او ایزکا منافع 457.20 ارب سے کم ہو کر 423.3 ارب روپے رہا، جولائی سےدسمبر2025 تک ایس او ایزکےنقصانات 342.9 ارب سےکم ہوکر342.8 ارب رہے۔

جولائی 2025 سےدسمبر2025 تک ریاستی اداروں کے منافع میں 30 فیصد کمی ہوئی، جولائی 2025 سے دسمبر 2025 تک ایس اوایز کا منافع 114.3ارب سےکم ہوکر80.5 ارب روپے رہا ۔

دستاویز کے مطابق ریاستی ملکیتی اداروں کی ایکویٹی میں جولائی سے دسمبر 2025 تک تین فیصد کم ہوئی،ایس او ایز کی ایکویٹی 6628.7 ارب سے کم ہو کر 6407.2 ارب روپے رہی، ششماہی رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کی ذمہ داریاں ایک فی صد کم ہوئیں۔

مزید پڑھیں:

جولائی 2025سے دسمبر 2025تک ایس او ایز کے اثاثوں میں دو فیصد کمی ہوئی، جولائی تا دسمبر 2025 ایس اوایزاثاثے37729.7 ارب روپےسےکم ہوکر37ہزار 107 ارپ ہوگئے۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔