ون ڈے ورلڈکپ(World Cup) 2027 میں دو میزبان ممالک سمیت 10 ٹیموں نے براہ راست رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تین میں سے دو میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت 30 ستمبر 2026 تک آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود آٹھ ٹیموں نے رسائی حاصل کرلی۔
براہ راست رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں جبکہ دو بار کی عالمی چیپمئن ویسٹ انڈیز کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔
10 teams are officially #CWC27 bound 🤩
Access the ticket ballot now! 🗳️https://t.co/xQX5nsDa0b pic.twitter.com/kZ8m6J1ipR
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 5, 2026
ورلڈکپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور سیمی فائنل سے قبل تین مختلف راؤنڈز کھیلے جائیں گے۔
راؤنڈ 1: سپر سیریز
اس راؤنڈ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کی رنر اپ، دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم دوسرے راؤنڈ یعنی گروپ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔
راؤنڈ 2: گروپ اسٹیج
اس راؤنڈ میں 10 براہ راست، ایک کوالیفائنگ راؤنڈ ونر اور ایک سپر سیریز ونر ٹیم کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:صبور علی مردانہ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں، صارفین کے دلچسپ تبصرے
دونو گروپس میں راؤنڈ رابن کی طرز پر مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 3، 3 ٹیموں سمیت دونوں گروپس کی مجوعی طور پر چوتھی پوزیشن والی ٹیم سپر 7 میں رسائی حاصل کریں گی۔
راؤنڈ 3: سپر 7
سپر 7 کا مرحلہ مکمل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائی کرنے والی ساتوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی اور یوں اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ممکنہ طور پر سپر 7 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی پری سیڈنگ کر رکھی ہے جس میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔
تاہم یہ حتمی نہیں ہے، اس میں گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد تبدیلی بھی ممکن ہے۔









