بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس او، او کیو ٹریڈنگ کے درمیان تیل فراہمی کا اہم معاہدہ طے

پاکستان کی انرجی سیکیورٹی اور آئل سپلائی کے حوالے سے خوشخبری آ گئی ہے، پی ایس او کا تیل فراہمی کیلئے عمان کی او کیو ٹریڈنگ کے سے معاہدہ طے پا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کےتحت پی ایس او اور عمان کی آئل کمپنی حکومتی گارنٹی میں تیل کے سودے کریں گے۔

پی ایس او نے جمعہ کو سٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا، وفاقی کابینہ اورپی ایس او کے بورڈ کی منظوری کے بعد دونوں اداروں نے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کردئیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال میں عمان کی آئل کمپنی سے معاہدہ ” اہم ” ہے ، پی ایس او اور عمانی کمپنی میں تیل کی اضافی کھیپ فراہم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملتان، نکاح کے جھانسے لڑکیوں کو سعودیہ  لے جانے والے مبینہ گروہ کا انکشاف

اس ڈیل سے پاکستان کو عالمی منڈی سے کم پریمیم پر تیل کی فراہمی کا بھی امکان ہے،اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی اس معاہدے کی منظوری دے چکی ہے،