بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقع، عالمی منڈی میں قیمتیں کم

امریکی پابندی ہٹائے جانے کے بعدعالمی منڈی میں روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالرز 35 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالرز 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر متفق ہو گئے ہیں، جس سے روسی تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ جاری رہنے کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے اوپر رہی۔