ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقامی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا ردعمل ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ اس اہم سمندری گزرگاہ پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے اور یہ عالمی قوانین کے مطابق ہے،سمندری گزرگاہ بند کرکے دباؤ ڈالنا یا اس سے فائدہ اٹھانا ایران کا مقصد نہیں۔
مزید پڑھیں:نوابشاہ، تھانے کے مال خانے سے ساڑھے 52 تولہ سونا غائب، 4 اہلکار گرفتار
ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو ایران کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناکہ بندی برقرار رہنے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں امن بحال نہیں ہوسکتا۔









