جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے حادثے میں پائلٹ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، جہاں پیراگلائیڈر فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں پیراگلائیڈر کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:بابراعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی، ان پر کوئی پریشر نہیں: شاہین آفریدی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں جاں بحق پائلٹ کا نام قاضی ظفر بتایا جارہا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق پشاور سے تھا، تاہم اس حوالے سے سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔









