بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر میں 388 فیصد بڑھ گیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے کا شکار ہوگیا۔سٹیٹ بینک حکام رپورٹ

سٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 388 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صرف 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں نمایاں بہتری نہ آنے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن بگڑ گیا، جس کے نتیجے میں ستمبر کے دوران خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

مزید پڑھیں:فولڈ ایبل آئی فون ڈوو کی پری آرڈر بکنگ آدھے گھنٹے میں ختم

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔