بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے گرفتار رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کردی۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں نذیرچوہان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے بائیس سال سے جانتے ہیں کہ میں آپ کے ہاتھوں میں بڑا ہوا ہوں ،میں کبھی بھی اس طرح کے معاملات میں ملوث نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ آگر آرمی چیف مصروف ہوں اور وہ مجھے نہ دیکھ پائیں تو جو ان کے ساتھ متعلقہ ادارے ہیں تو وہ میرا پیغام چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ تک پہنچائیں کہ نذیر چوہان آپ کا بائیس سالہ پرانا وہ ساتھی ہے جب آپ کمانڈر لاہور تھے تو میں اس وقت آپ کے ساتھ کام کرتا ہوں ،آپ کو زیادہ پتہ ہے کہ میں کس طرح کا انسان ہوں اور کیا کام کرتا سکتا ہوں کیا نہیں کرسکتا ۔انہوں نے درخواست کی کہ میرے معاملے پر ایک جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنائی جائے جو سزا وار ہے اس کو سزا دی جائے تاکہ صحیح معنوں میں انصاف مل جائے ۔

پولیس نے ن لیگی رہنما نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا