وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستان سے ایران پر کارروائی کا دعویٰ کیا گیا، جو سراسر بے بنیاد ہے۔
وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ اسطرح کے جھوٹے دعوے پھیلانا غلط فہمیوں اور انتشار کو ہوا دینے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں:مہرداد اخلاقی کتابچی ایران کے نئے وزیردفاع مقرر
وزارت اطلاعات کاکہنا ہےکہ ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں، ان بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے کر اسی انداز میں ان سے نمٹنا چاہیے۔









