بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے پی میں دہشتگردی کیوجہ سے ایمرجنسی اور گورنر راج لگانا پڑا، بلاول بھٹو

سہیل آفریدی بزدل تھا، حلف لیا تھا کہ دہشتگردی کامقابلہ نہیں کروں گا،اپوزیشن چاہتی ہے گور نرراج ختم ہو تو متحد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف وفاقی حکومت کے ساتھ ہے تو ایمرجنسی ختم ہوسکتی ہے، اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف وفاقی حکومت کے ساتھ ہے تو ایمرجنسی ختم ہوسکتی ہے، جب تک ایک ہوکر دہشتگردی کامقابلہ نہیں کریں گےکامیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی میں یادگار شہدا کارساز پر حاضری کے بعد کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بزدل تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حلف لیاکہ دہشتگردی کامقابلہ نہیں کروں گا، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہورہی ہے، پاکستان کی بہادرافواج، پولیس اورعوام کو شہید کیا جارہاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ کارساز کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، پاک سرزمین سےدہشتگردی کےخاتمےتک مقابلہ کرتےرہیں گے، سب مل کردہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، گورنرراج کے فیصلے میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کامقابلہ کرناپیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے، پیپلزپارٹی نےاپنی ہی حکومت کےخلاف گورنرراج نافذکیا، پیپلزپارٹی نےہمیشہ آئینی طریقے سےایمرجنسی لگائی۔

خیبرپختونخوامیں گورنرراج اورایمرجنسی آئینی ہے، گورنر کے پی آئینی طور پر وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں، سیاست کمپرومائز کا نام، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ فضل الرحمان کوشش کریں تو گورنرراج ختم کرانے میں کردار ادا کرسکتےہیں، کےپی میں دہشتگردی کی وجہ سے ایمرجنسی اور گورنر راج لگانا پڑا، فضل الرحمان سیاسی تنقید کریں،انہیں دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہیے، مولانافضل الرحمان کی جماعت سےبھی بہت سے لوگ شہید ہوئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے کسی حصے سے پاکستان کاجھنڈااتارنےکی اجازت نہیں دیں گے، کسی کوملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، نقصان تب پہنچتاہےجب دہشتگردی کوسنجیدہ نہیں لیاجاتا، پورےملک میں دہشتگردوں کامقابلہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کوتاریخی طورپرشکست دی تھی، وہ کردکھایاجوپوری دنیاکی فوج افغانستان میں نہیں کرسکی، دہشتگردوں کودوبارہ واپس آبادہونےکی دعوت دی گئی، جو دہشتگرد جیلوں میں تھے،انہیں آزاد کردیا گیا تھا، آج ان غلط فیصلوں کا نقصان اٹھارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت، جلد ایکشن میں نظر آئینگے

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی نئےصوبوں،انتظامی یونٹس پر پیپلزپارٹی کی پالیسی جانتے ہیں، گلگت بلتستان میں اتفاق رائے ہے،کیوں صوبے نہیں بنائےجارہے؟ صوبائی منظوری سے نئے صوبے بنائے جاسکتے ہیں، آئینی اورقانونی طریقے سے نئے صوبے بن سکتے ہیں۔