بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عرفات منہاس ون ڈے کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس(𝗔𝗿𝗮𝗳𝗮𝘁 𝗠𝗶𝗻𝗵𝗮𝘀) نے صرف 21 سال کی عمر میں اپنی شاندار کارکردگی سے بین الاقوامی کرکٹ میں دھوم مچا دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکل وقت میں نصف سنچری اسکور کی پھر اپنی بائیں ہاتھ کی اسپن بولنگ سے چھ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو 87 رنز سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ان کے ون ڈے کیریئر میں دوسرا موقع ہے جب انہوں نے پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں کیریئر کے صرف پانچویں ون ڈے میں دوسری مرتبہ پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

عرفات منہاس اس کارنامے کے ساتھ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک ہی ون ڈے میچ میں نصف سنچری بنانے کے ساتھ پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔


اس سے قبل عبدالرزاق ایک اور شاہد آفریدی تین مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مکمل آل راؤنڈر قرار دیا۔

منہاس نے حسن نواز کے ساتھ 78 اور فہیم اشرف کے ساتھ 72 رنز کی اہم شراکتیں قائم کیں۔ بعد ازاں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، جس میں ہیری بروک کی اہم وکٹ بھی شامل تھی۔

انگلش کپتان ہیری بروک نے بھی عرفات منہاس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں میچ کا نمایاں ترین کھلاڑی قرار دیا۔

نوجوان آل راؤنڈر کی یہ کارکردگی مستقبل میں پاکستان کے لیے بڑی امید بن گئی ہے۔