بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: ڈیفنس فیز 4 میں ٹریفک حادثہ، تین نوجوان جاں بحق

لاہور:(Lahore) ڈیفنس فیز 4 مین بلیوارڈ پر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے افسوسناک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔

مزیدپڑھیں:چین میں 7.0 شدت کے زلزلے سے تباہی، 16 افراد ہلاک 65 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد گاڑی مرکزی سڑک کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔