بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد ندیم کی طبیعت ناساز، مقابلے سے آخری وقت میں دستبردار

 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم (Arshad Nadeem)طبیعت ناساز ہونے کے باعث کراچی میں جاری 35ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے سے آخری لمحے میں دستبردار ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم گیسٹرو اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ارشد ندیم نے جمعرات کو کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اولمپک مشعل روشن کی، تاہم، طبیعت خراب ہونے کے بعد انہوں نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا،شیڈول کے مطابق ارشد ندیم نے جمعہ کی صبح 11 بجے جیولن تھرو کے ایونٹ میں حصہ لینا تھا، لیکن بیماری کے باعث ان کی شرکت ممکن نہیں ہو سکی۔

مزیدپڑھیں:یوٹیوب موبائل ایپ میں متعدد نئی تبدیلیاں کر دی گئیں

واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی فٹنس مسائل کا سامنا کر چکے ہیں، عالمی چیمپئن شپ اور جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں ان کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی۔