بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے: طلال چوہدری

وزیر مملکت طلال چوہدری(Talal Chaudhry) نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید فنڈز دینے کو تیار ہے، جبکہ صوبے کو این ایف سی کے تحت ایک فیصد اضافی حصہ بھی دیا جاتا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کو ملنے والی اضافی رقم دیگر صوبوں سے الگ ہے اور اس مد میں ساڑھے 8 ارب روپے پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق فاٹا کے آڈٹ کا عمل صوبائی حکومت کی مدد سے مکمل ہو چکا ہے، آڈٹ رپورٹ سے متعلق محکمہ جاتی اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کا ایک اجلاس باقی ہے، جس کے بعد رپورٹ سیفران کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:ہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پی
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سیفران کمیٹی نے ہی مزید فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم وفاقی حکومت دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی ضروریات کے لیے مزید رقم دینے کو تیار ہے۔