بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے

کراچی: مقامی اوربین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 996 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 300روپے کی کمی 4لاکھ 22ہزار 136روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کی کمی سے 3لاکھ 61ہزار 913روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان، دوران نماز مسجد پر ڈرون حملے، 4 افراد زخمی

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 85روپے کی کمی سے 5ہزار 793روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 73روپے کی کمی سے 4ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔