فرانسیسی فٹبال اسٹار اور ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کائلین ایمباپے کو چین کے سابق رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق سوشل میڈیا میمز پر اپنے تبصرے کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو چینی کمپنیوں نے بھی ان کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایمباپے سے فرانسیسی ٹاک شو ’دی برج‘ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان میمز کے بارے میں سوال کیا گیا، جن میں ان کے چہرے کو چین کے سابق رہنما ماؤ زے تنگ کی تصویر پر ایڈٹ کرکے دکھایا گیا تھا۔
ایمباپے نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ایک ویڈیو دیکھ کر انہیں ہنسی آئی تھی، جس میں ان کا موازنہ ایک چینی آمر سے کیا گیا تھا۔
تاہم، ان کے اس تبصرے کے بعد چینی مشروبات بنانے والی کمپنی اور ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے ان کے ساتھ معاہدے ختم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
بعدازاں ایمباپے نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے ان سے نامناسب تبصرہ ہوا، جس سے چین اور دنیا بھر میں چینی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے جذبات مجروح ہوئے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کے گھر کے اوپرآنیوالےجہازکیخلاف ایف 16 طیارے کی ایمرجنسی کارروائی
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اور وہ اپنے الفاظ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں۔ ایمباپے نے چینی عوام اور ان کی تاریخ کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا بھی اظہار کیا۔









