بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 نومبر کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری، سرکاری و نجی دفاتر بند ہونگے

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر بند ہوں گے، کابینہ ڈویژن کیاجنب سے نوٹی فکیشن جاری

وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر 2026 بروز پیر کو یومِ اقبال کے موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

تعطیل کابینہ کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔

تمام وزارتوں اور محکموں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد 9 نومبر کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کافی سب کا پسندیدہ مشروب،مکمل تاریخ، عالمی کاشت، پروسیسنگ، اقسام، ثقافت اور صحت پر اثرات کا جامع جائزہ

ہفتے میں دو تعطیلات والے دفاتر، تعلیمی اداروں کے ملازمین کو 7 سے 9 نومبر تک تین چھٹیاں ملیں گی جبکہ 10 نومبر منگل سے معمولات زندگی بحال ہوں گے۔