بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرن جوہر اور ورون دھون میں دوری، تعلق ٹوٹنے کی وجہ کیا ؟

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ پر اختلافات کے باعث معروف فلم ساز کرن جوہر نے ان سے رابطہ منقطع کرلیا تھا اور ان کی فون کالز اور پیغامات کا جواب دینا بھی چھوڑ دیا تھا۔

ورون دھون نے یہ بات اداکارہ جھانوی کپور کے ہمراہ پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کے دوران بتائی۔ 39 سالہ اداکار نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اس وقت کمرے میں دو ایسے افراد موجود ہیں جن سے کرن جوہر نے بات چیت بند کردی تھی اور انہیں نظرانداز کرنا شروع کردیا تھا۔

ان کا اشارہ اپنی اور جھانوی کپور کی جانب تھا۔ ورون کے مطابق جھانوی کو یہ تو معلوم تھا کہ کرن ان سے ناراض ہیں، لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ فلم ساز ورون سے بھی خفا ہیں۔

گفتگو کے دوران جھانوی کپور نے یاد دلایا کہ ورون نے ایک موقع پر کرن جوہر کو بچہ بھی کہا تھا۔ اس پر ورون نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

کرن جوہر نے اختلافات کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز کے لیے پہلے ہی موزوں تاریخ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ اسی دوران ورون دھون کی فلم بھی اسی تاریخ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کرن کے مطابق ورون نے پہلے انہیں بتایا تھا کہ ممکن ہے ان کی فلم بھی اسی تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے، تاہم اس وقت حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

کرن جوہر نے بتایا کہ جب دونوں فلموں کی ریلیز ایک ہی دن طے ہوگئی تو انہوں نے ورون کی کالز اور پیغامات کا جواب دینا بند کردیا۔ ان کے مطابق ناراضی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ورون نے پیغام بھیج کر انہیں بچکانہ حرکتیں چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، روزانہ ہزاروں کمائیں

تاہم پروگرام کے اختتام پر دونوں فنکاروں نے واضح کیا کہ اب ان کے درمیان تمام اختلافات ختم ہوچکے ہیں اور تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔