اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ای قرضوں کا حصول آسان بنانے کےلئے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کروا دیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایس ایم ای قرضوں کا حصول آسان بنانے کیلئے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کرائی گئی ہے، جس سے قرض کی درخواست دینے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔
نئےپروسیس سے ایس ایم ای فنانسنگ تک رسائی، کارکردگی اور شفافیت بڑھانے میں مدد ملے گی،پاکستان بھرمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز کی قرضوں تک رسائی بڑھے گی۔ یکم نومبر سے تمام ایس ایم ای قرضوں کی درخواستیں صرف ایس ایم ای کنیکٹ کےذریعے وصول کی جائیں گی۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا دی گئی، بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دینا ہوگی، اس سے قبل رپورٹنگ کے لیے یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مالیاتی نگرانی کے نظام میں مزید تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو بھی اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے۔









