بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کیساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کر دیں

پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن (Mike Hesson)نے گزشتہ روز اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔

مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھی سالگرہ منائی جو ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔

مائیک ہیسن نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike)


ان کا کہنا ہے کہ فیملی کی موجودگی، 2 کیک اور خوبصورت گلدستہ سالگرہ کی خوشیوں کو یادگار بنانے کا باعث بنا۔

مزیدپڑھیں:کھنہ پل پر تعمیراتی کام، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا اعلان

ہیڈ کوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج رات سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔