بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈنگ کی غلطیوں نے فائنل میں شکست سے دوچار کیا،کوشال مینڈس

لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس(Kusal Mendis) نے کہا ہے کہ فائنل میں پاکستان کے خلاف شکست کی بڑی وجہ فیلڈنگ میں ہونے والی غلطیاں تھیں، جبکہ ان کی ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے پاکستان کو 20 سے 30 رنز مزید کم دے سکتی تھی۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کچھ خامیاں دکھائیں، تاہم مجموعی طور پر سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کے دوران چند مواقع ضائع ہوئے، جن کا نتیجہ میچ کے اختتام پر شکست کی صورت میں سامنے آیا۔

مزیدپڑھیں:اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی 14.73 روپے فی کلو مہنگی کردی

سری لنکن کپتان نے پوون رتنائیکے، اویشکا فرنینڈو اور کمندو مینڈس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے سیریز میں نمایاں کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے قومی ٹیم نے 10 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی، جبکہ سعد بیگ اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں اسکور کرکے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔