بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صارفین بل ادا کریں، لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبے کے شہری بجلی کےبل ادا کریں ایک منٹ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،

بل ادا کرنے کے بعد اگر لوڈشیڈنگ ہوگی تو میں ذمہ دار ہوں گا، جہاں لوسز ہوں گے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے، لاسز پرفیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی بجلی بند کریں گے، غیر قانونی افغانیوں کو واپس جانا ہوگا، تجاوزات کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کیلئے بڑا پیکج متوقع تھا، وزیر اعظم نے مایوس کیا، شوکت یوسفزئی

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہو یا اس کا مبینہ فرنٹ مین کرپشن میں جو بھی ملوث ہوگا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ جس پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی کوکوئی معافی نہیں ملے گی۔