امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کی ایک خاتون نے زندگی میں پہلی مرتبہ آن لائن لاٹری کھیل کر 19 لاکھ 39 ہزار 727 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ پلیزنٹ کی رہائشی ڈونا گرے نے یکم اگست کو پہلی بار ڈیجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیم کھیلی۔ انہوں نے صرف ایک ڈالر کی پہلی کوشش میں ہی لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ڈونا گرے نے شمالی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ کئی برس سے روایتی اسکریچ کارڈ خریدتی رہی ہیں، تاہم آن لائن لاٹری کھیلنے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔ انہوں نے پاور میکس کیش گیم کا انتخاب کیا اور پہلی ہی باری میں جیک پاٹ ان کے نام ہوگیا۔
ان کے مطابق گیم میں انعامی رقم بڑھتی چلی گئی، تاہم ابتدا میں انہیں لگا کہ شاید انہوں نے صرف 100 ڈالر جیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:طویل اور صحت مند زندگی کے 3 اہم اصول: معروف ماہر لین نٹن کی تجاویز
ڈونا گرے نے بتایا کہ جیت کی خبر سنانے کے لیے وہ فوراً اپنے شوہر کے پاس پہنچیں۔ دونوں کو اس بڑی کامیابی پر یقین کرنے میں تقریباً دو دن لگ گئے۔









