راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 17 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق کچھی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
ضلع خاران میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی حکمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ڈرون مارگرائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دشمن عناصر کی ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد گروہ ‘فتنہ الہندوستان’ کے ڈرون تباہ کردیئے۔
مزیدپڑھیں:نئے صوبوں کا قیام ایم کیو ایم کے منشور کا حصہ ہے، زاہد ملک
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں واقع سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام ، 5 ڈرون مارگرائے
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مارگرائے









