بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید(Abdul El-Sayed) نے سینیٹ کی نشست پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان امریکی سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔

عبدل السید نے الیکشن میں کامیابی پر ووٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کامیابی عوام کے نام کرتا ہوں، یہ مزدوروں کی نہیں میری جنگ ہے، ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے ہمیں ہرانے کیلئے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن نے امید کو چن لیا۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، ایران جنگ کو وجہ قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن امریکا کے نظریے کے مخالف ہیں، میرے نام اور مذہب کو مسئلہ بنایا گیا، حکومت عوام کیلئے اور عوام سے ہوتی ہے، ہم امریکی عوام اور مزدوروں کیلئے روشن مستقبل چاہتے ہیں، میری توجہ اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے تھے۔