دبئی(Dubai) میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے باکسنگ مقابلے سے قبل ایک پروموشنل ایونٹ میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب بھارتی باکسر منیش شرما اپنے پاکستانی حریف رحیم پردیسی کے ساتھ الجھ پڑے اور مبینہ طور پر انہیں تھپڑ مار دیا۔ واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔
دبئی میں ’فیوری بائی دی سی – موکا باکسنگ‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران دونوں باکسرز آمنے سامنے آئے تو ان کے درمیان تلخ جملوں اور اشاروں کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران منیش شرما غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے پاکستانی باکسر رحیم پردیسی کو تھپڑ دے مارا۔
یوں بھارتی باکسر بھی مودی کی ڈگر پر چل پڑے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دھکم پیل شروع ہوگئی۔
View this post on Instagram
موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو الگ کیا اور معاملہ مزید بڑھنے سے روک لیا۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہوگیا
اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد باکسنگ شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ پہلے ہی توجہ کا مرکز تھا، جبکہ پری ایونٹ میں ہونے والی اس تلخی نے مقابلے کے حوالے سے تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔
رحیم پردیسی اور منیش شرما اب 7 نومبر کو دبئی میں باکسنگ رنگ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں دونوں کھلاڑی اپنا حساب رنگ میں چکانے کی کوشش کریں گے۔









