تہران: ایران (iran)نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج دنیا بھر میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
تہران نے واضح کیا ہے کہ اس کارروائی کے لیے کسی جغرافیائی حد کی پابندی نہیں ہوگی۔
خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں ایران نام نہاد ’امریکی دشمن‘ کے تمام اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود ہوں۔
مزیدپڑھیں:تیل مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی
ایرانی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔
Iran’s army spokesperson Mohammad Akraminia says that Iran would target all assets of the “American enemy without regard to any geographical restrictions” if it is attacked again.
🔴 LIVE updates: https://t.co/okO9GhCTEu pic.twitter.com/RdxShWI6OB
— Al Jazeera English (@AJEnglish) November 6, 2026
ایران کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی نئے حملے کی صورت میں اپنے ردعمل کو صرف خطے تک محدود رکھنے کا عندیہ نہیں دے رہا۔ تاہم ترجمان نے اس بیان میں کسی مخصوص امریکی ہدف یا ممکنہ کارروائی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔








