بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

مصر (Egypt)کے شمالی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں ٹرین کی متعدد الٹی ہوئی بوگیاں دیکھی جاسکتی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک ٹرین گیزا سے جنوب مغرب میں واقع فیوم نخلستان کی جانب جارہی تھی، جبکہ دوسری ٹرین قاہرہ سے ملک کے جنوبی شہر اسوان کا سفر کر رہی تھی۔

مزیدپڑھیں:مصنوعی ذہانت بائیولوجی پرغالب، ٹینسنٹ کے چیف اے آئی سائنٹسٹ کا سنسنی خیز انتباہ

حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

صدر السیسی کا کہنا ہے کہ حادثے میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والے کسی بھی شخص کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔