بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی اہلکار جاں بحق

ترکیہ کے مشرقی حصے میں فوجی ہیلی کاپٹر(Helicopter) گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

ترکی کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز مشرقی صوبے مالاتیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی جاں بحق ہو گئے۔

مزیدپڑھیں:کیا پی ٹی آئی کے لیے سختیاں کم ہونے جا رہی ہیں؟ پس پردہ رابطوں میں تیزی، اہم سیاسی پیشرفت کا امکان

وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی نشریاتی اداروں کی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دکھائی دیں، جبکہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اور شعلے اٹھ رہے تھے۔