بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول 1روپے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 نومبر کے لیے ہوں گی۔