بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی

ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا(arynasabalenka) نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی، عالمی نمبر ٹو ٹینس پلیئر نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے میچ میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا۔

اس حوالے سے ارینا سبالنکا کا کہنا ہے کہ حالیہ میچ کے دوران میرے ریمارکس ایلینا سویٹولینا کے لیے نہیں تھے، تماشائیوں کا ایک گروپ میری غلطیوں پر جارحانہ انداز میں خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے رویے پر میں غصے میں آگئی اور جذباتی ردعمل دیا تھا، مجھے ناراضی کا اظہار مختلف انداز میں کرنا چاہیے تھا۔


ارینا سبالنکا کا کہنا ہے کہ میرے ردعمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں، ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کیا، انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

مزیدپڑھیں:محمد یوسف اور ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل

واضح رہے کہ یوکرین کی ٹینس اسٹار ایلینا سویٹولینا نے ارینا سبالنکا کو شکست دے دی، ایلینا سویٹولینا نے ان کو 3-6، 6-3 اور 1-6 سے ہرایا۔

شکست کے بعد ارینا سبالنکا کے کورٹ پر غصے کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ارینا سبالنکا کو نازیبا الفاظ کہتے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یوکرین کی ٹینس کھلاڑیوں کی روسی اور ان کے اتحادی بیلارس کے کھلاڑیوں کے ساتھ سرد جنگ جاری رہتی ہے۔