بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا: گھوڑوں کو بس کی سیر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن: امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں دو گھوڑوں کو شہری بس میں سوار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز 7 مائل اور اسٹراسبرگ سٹریٹ کے قریب پیش آیا، جہاں دو افراد نے دو گھوڑوں کو ڈیٹرائٹ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (ڈی ڈی او ٹی) کی بس میں سوار کیا اور کچھ دیر بعد انہیں بس کے پچھلے دروازے سے باہر نکال لیا۔

ایلیشیا ڈریو نامی خاتون نے اس غیر معمولی منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اربن سٹی کاؤ بوائز کے شریک بانی جارڈن ولیمز نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھوڑوں کے ساتھ ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں بس نظر آئی، انہوں نے ڈرائیور سے اجازت لے کر ویڈیو بنانے کی غرض سے گھوڑوں کو بس کے اندر سے گزارا۔

مزید پڑھیں:معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل

جارڈن ولیمز کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے اپنے گھوڑوں کو شہر کی بس میں لے جانے کا تجربہ کیا ہو۔دوسری جانب ڈیٹرائٹ محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔