بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نورڈ پاس نے سال 2026 کے دنیا کے مقبول ترین پاس ورڈز جاری کردیے

سال 2026 اپنے اختتام کے قریب ہے تاہم سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں صارفین اب بھی انتہائی سادہ اور آسانی سے ہیک ہونے والے پاس ورڈز استعمال کر رہے ہیں، جس کا انکشاف پاس ورڈ منیجر کمپنی ’نورڈ پاس‘ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاس ورڈ منیجر کمپنی نورڈ پاس گزشتہ آٹھ برسوں سے ہر سال دنیا کے مقبول ترین یا بدترین پاس ورڈز کی فہرست جاری کر رہی ہے۔ رواں برس اس فہرست کی تیاری کے لیے کمپنی نے ستمبر 2025 سے ستمبر 2026 کے دوران سامنے آنے والے لیک ڈیٹا اور ڈارک ویب پر موجود معلومات کا تفصیلی تجزیہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ ایک بار پھر ’123456‘ رہا، جو گزشتہ آٹھ سال کے دوران ساتویں مرتبہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ’admin‘ دوسرے جبکہ ’12345678‘ تیسرے نمبر پر رہا، اور دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ دونوں پاس ورڈز 2025 میں بھی انہی پوزیشنز پر موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نورڈ پاس کی جاری کردہ فہرست میں ’123456789‘ چوتھے، ’1234‘ پانچویں جبکہ ’12345‘ چھٹے نمبر پر رہا۔ اسی طرح لفظ ’password‘ نے ساتواں نمبر حاصل کیا، ’Aa123456‘ آٹھویں، ’Pass@123‘ نویں جبکہ ’1234567890‘ اس فہرست میں دسویں مقبول ترین پاس ورڈ کے طور پر سامنے آیا۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہر آن لائن اکاؤنٹ کے لیے الگ اور پیچیدہ پاس ورڈ رکھنا چاہیے تاکہ ڈیٹا چوری ہونے کے خطرات سے بچا جا سکے، کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنیاں اگرچہ پاس ورڈ کے محفوظ متبادل پر کام کر رہی ہیں تاہم ان ٹیکنالوجیز کی عام دستیابی میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔