امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس معاملے سے واقف افراد کا بتانا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) کی جانب سے اپنے اندرونی مواصلاتی رابطوں کے لیے استعمال کیا جانے والا انتہائی خفیہ نیٹ ورک بند ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’این ایس اے نیٹ‘ کہلانے والا یہ نیٹ ورک ملازمین کو خفیہ معلومات اندرونی طور پر ایک دوسرے تک پہنچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، فی الحال اس نیٹ ورک پر سائبر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک سابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ این ایس اے نیٹ کی بندش سے ایجنسی کی جانب سے صدارتی طیارے ‘ائیر فورس ون پر ایشیا کے دورے پر موجود صدر ٹرمپ کو ہنگامی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت پر اثر نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں:گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت فلپائن میں موجود ہیں اور آج وہ چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔








