بنوں(Bannu) میں امن جرگے پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔
جنوبی ضلع بنوں میں قیامِ امن کے حوالے سے جاری جرگے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ضلع بنوں کےتھانہ ہوید کی حدود میں واقع گلبدین لینڈیڈاک میں پیش آیا، علاقے کی امن کمیٹی کے اراکین اور عمائدین امن و امان کی صورتحال پر جرگہ کر رہے تھے۔
مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، اسلحے اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
پولیس نے کہا کہ جرگہ خیبی ملک کی قیادت میں منعقد ہو رہا تھا کہ اس دوران تین کواڈ کاپٹر حملے ہوئے، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی شروع ہو گئی، حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔








