بھارت (India)کے مقبول کامیڈی شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے بعد پاکستان میں بھی اسی طرز کا ایک نیا اور منفرد کامیڈی شو پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جس کا باقاعدہ ٹیزر اور پرومو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔
’پاکستانز گاٹ لیٹنٹ‘ کے نام سے شروع ہونے والے اس پروگرام کا باضابطہ اعلان رواں ماہ 9 نومبر کو کیا گیا تھا، جبکہ شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے اب اس کی پہلی قسط 28 نومبر 2026 کو یوٹیوب پر نشر کی جائے گی۔
یہ شو صرف روایتی ٹیلنٹ مقابلوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں مزاحیہ پرفارمنسز، حاضر جوابی، روسٹنگ اور مختلف شعبوں میں منفرد صلاحیتیں رکھنے والے افراد کو اپنی قابلیت دکھانے کا موقع بھی ملے گا۔
View this post on Instagram
پروگرام کے لیے چار رکنی ججز پینل تشکیل دیا گیا ہے، جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر شرحبیل صدیقی، اسٹینڈ اپ کامیڈین عثمان مظہر، مزمل میسیا اور معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ متھیرا شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:صوبوں کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، عوامی رائے لی جائے: وفاقی وزیرِ اطلاعات
شو کے تشہیری کلپس میں اداکار فیروز خان، حمائمہ ملک اور عدنان شاہ ٹیپو بھی دکھائی دیے ہیں، جبکہ معروف کامیڈین شکیل صدیقی اور رؤف لالا کے علاوہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی پروگرام کی تشہیر کی ہے۔ ان شخصیات کی شرکت نے شو کے حوالے سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔
View this post on Instagram
’پاکستانز گاٹ لیٹنٹ‘ کا موازنہ بھارتی کامیڈین سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ سے کیا جا رہا ہے۔ بھارتی شو میں بھی مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد اپنی پرفارمنس پیش کرتے ہیں، جبکہ ججز ان کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرنے کے ساتھ مزاحیہ انداز میں ان پر تنقید اور روسٹنگ بھی کرتے ہیں۔
اب شائقین کو 28 نومبر کا انتظار ہے، جب یوٹیوب پر پروگرام کی پہلی قسط ریلیز ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ’پاکستانز گاٹ لیٹنٹ‘ اپنے منفرد انداز اور مزاح سے ناظرین کو کس حد تک متاثر کر پاتا ہے۔








