بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان، دہشتگردوں کی معلومات دہندگان کیلئے کروڑوں روپے انعام کا اعلان

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے والوں کیلئے کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

معاون وزیرداخلہ برائے میڈیا اموربابریوسفزئی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں پر 5 سے 25 کروڑ روپے تک کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحمان گل کے بارے میں معلومات پر 25 کروڑ روپے انعام ہے اوربشیر زیب کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کے لیے بھی 25 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب: 2021 تا 2025 ، 1 لاکھ سے زائد لاپتا خواتین کے کیسز رپورٹ

بابریوسفزئی کے مطابق دیگر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات مقرر کیے گئے ہیں ،عوام سے اپیل ہےکہ دہشتگردوں کے حوالے سے مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔