کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 47 پیسے پر بند ہوا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔








