بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جانئیے بیشتر ٹی شرٹس کے نچلے حصے پرپراسرار سوراخ کیوں بنتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ مردوں کی ٹی شرٹس کے نچلے اگلے حصے میں اکثر باریک باریک سوراخ بن جاتے ہیں۔

درحقیقت نئی ٹی شرٹس میں بھی یہ عجیب سوراخ چند دنوں میں نمودار ہو جاتے ہیں جو کہ پراسرار محسوس ہوتے ہیں یا جھنجھلاہٹ کا باعث بنتے ہیں۔تو آپ کے خیال میں اس کے پیچھے کیا وجہ چھپی ہوتی ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ ایسا کیڑوں کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اس کی وجہ اتنی سادہ اور عام ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔جی ہاں واقعی اس کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی بلکہ متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر سب سے بڑی وجہ آپ خود ہوتے ہیں۔

ٹی شرٹس کے ان ننھے سوراخوں یا پن ہولز کے بننے کی وجہ آپ کی جینز یا پینٹ، سیٹ بیلٹس یا پینٹ کی بیلٹ کے بکل سے رگڑ کھانا ہوتا ہے۔

جب آپ چلتے پھرتے یا بیٹھتے ہیں، تو شرٹ کا نچلا حصہ پینٹ کے دھاتی بٹن، زپ یا بیلٹ کے بکل اور کچن کے کاؤنٹر یا میز کے کنارے کے درمیان دب کر رگڑ کھاتا ہے، جس سے دھاگے کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں، جس کے باعث یہ پراسرار سوراخ نمودار ہوتے ہیں۔

ہلکے اور باریک کاٹن کے کپڑے سے بنی ٹی شرٹس اس طرح کی رگڑ کو برداشت نہیں کر پاتیں اور جلدی پھٹ جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ ٹی شرٹس کو زپ والی جینز یا سخت کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں دھوتے ہیں، تو دھلائی کے دوران زپ کے دانت شرٹ کے نرم کپڑے میں پھنس کر سوراخ کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اس سے بچنے کا طریقہ یہی ہے کہ ٹی شرٹ کا نچلا حصہ پینٹ کے اندر رکھیں یا سوراخوں کے نمودار ہونے پر حیران نہ ہوں۔