حکومت نے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے اکتوبر سے دسمبر سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن نے اپنے جاری اعلامیے میں کہا ہے حکومت نے تین ماہ کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں استحکام لانے کی تجویز ہےاکتوبر تا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ تراسی پیسے فی یونٹ تک محدود رکھنے کی تجویز ہے ۔
تین ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں غیر یقینی سے تحفظ ملے گا۔ حکومت نے مارچ 2024 میں اقتدار سنبھالا تو بجلی کا اوسط ٹیرف 53 روپے 4 پیسے تھا۔ مارچ 2026 تک بجلی کا قومی اوسط ٹیرف 8 روپے 76 پیسے کم کیا گیا۔
قومی اوسط بجلی ٹیرف 53 روپے 4 پیسے سے کم ہوکر 44 روپے 28 پیسے ہوگیا۔صنعتی بجلی کا ٹیرف 62 روپے 99 پیسے سے کم ہوکر 44 روپے 50 پیسے پر آگیا۔مارچ 2024 سے مارچ 2026 تک صنعتی بجلی ٹیرف میں 18 روپے 49 پیسے کمی کی گئی۔
ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اپریل سے ستمبر 2026 تک صارفین کو فی یونٹ چھ سے سات روپے اضافی بوجھ سے بچایا گیا ۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا
پاور ڈویژن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا نیا فارورڈ لکنگ میکنزم تجویز کردیا ہے۔ منظوری کے بعد پاور ڈویژن نیپرا کو نئے میکنزم پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرے گا۔







