بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی جیسے 2 بڑے چیلنجز کا سامناہے، اورنگزیب

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کوآج موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی جیسے 2 بڑے اور سنگین چیلنجز کا سامناہے، موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا یہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کےلیے عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمزپر کام کررہاہے، گرین منصوبوں کےلیےعالمی مالیاتی اداروں سےفنڈنگ حاصل کی جا رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سےہونےوالےنقصانات کے ازالے کےلیے عالمی فنڈنگ کےحصول پرکام جاری ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کےلیے عالمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کررہاہے، موسمیاتی آفات سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بروقت پیشگی اطلاع ضروری ہے، پاکستان میں مصنوعی ذہانت پر مبنی موسمیاتی پیشگی اطلاع کا نظام موجود ہے۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی منصوبوں کے لیے قابلِ عمل تجاویز اور واضح لائحہ عمل درکار ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور واضح ایکشن پلان ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ شرح سے آبادی بڑھی تو پاکستان کی آبادی 39 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، بڑھتی آبادی کے باعث صحت اور تعلیم کے شعبوں پر دباؤ مزید بڑھے گا۔