بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم قانون سازی متوقع

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، طارق فضل چوہدری

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر بروز منگل شام 5 بجے سے شروع ہوگا، صدر مملکت نے وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث اور قانونی سازی متوقع ہے۔

قبل ازیں سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کے نتیجے میں بڑی پیشرف ہوئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے حکومتی وفد کی ملاقات رنگ لے آئی۔ دسمبر کے آغاز پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کیمیڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کی نئی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت باضابطہ طور پر اجلاس طلب کریں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 24 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی جیسے 2 بڑے چیلنجز کا سامناہے، اورنگزیب

طارق فضل چوہدری نے ایوان میں ماحول کو سازگار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا ۔ کہا تمام سیاسی جماعتوں کو قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔