کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی ماہی گیروں نے سمندر میں ڈوبنے والے چینی شہری کو بچالیا۔
کراچی کے بنڈل آئی لینڈ کے پاس کھلے سمندر ڈوبنے والے چینی شہری کو پاکستانی ماہیرگیروں نے بچا لیا۔
ماہی گیروں کے مطابق چینی شہری رات کو ڈوب گیا تھا اور رات بھر پانی میں تیرتا رہا، صبح کھلے سمندر میں جانے والے ماہی گیروں نے اسے دیکھا تو فوری ریسکیو کرلیا۔
ماہی گیروں کے مطابق چینی شہری کو بچا کر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا ۔
پاکستانی ماہی گیروں نے ڈوبتے چینی شہری کو بچا لیا








