بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا ، قومی اسمبلی میں ایک اور نشست خالی قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو ایک جھٹکا ، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایک اور سیٹ خالی قرار دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی ہے ۔اس موقع پر سپیکر کا کہنا تھا کہ معزز رکن نے درخواست بروقت نہیں بلکہ وقت گزرنے کے بعد دی ۔سپیکر نے معاملہ تحریک کی صورت میں ایوان میں پیش کیا جیسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔